پٹرولیم مصنوعات 9روپے تک سستی

 پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے ، ڈیزل میں 9 روپے 11 پیسے کمی کی تجویز دی گئی
 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں کل16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 9 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے جبکہ ڈیزل میں 9 روپے 11 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی فی لٹرقیمت میں 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے کمی کی تجویز ہے۔