حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہونے جا رہا ہے۔
مذاکرات کے اس دوسرے دور میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی اپنی شرائط اور مطالبات کو چارٹر آف ڈیمانڈ کی شکل میں سامنے رکھے گی۔
مذاکرات کی تفصیلات:
مذاکرات کی یہ نشست جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سہ پہر ساڑھے تین بجے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرے میں ہوگی۔پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ اجلاس میں جو مطالبات زیر بحث آئے تھے، وہی مطالبات اس بار بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ان میں عمران خان اور دیگر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اور 9 مئی و 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ شامل ہیں۔اس مذاکراتی نشست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شرکت کریں گے، اور پی ٹی آئی اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات پر غور کرتے ہوئے اپنا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔یہ مذاکرات حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان اہم پیش رفت کی توقعات کے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں۔