پولینڈ کے شہریوں نے برف سے بھرے پول میں وقت گزارنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

 وارسا (آئی این پی )پولینڈ کے ایک شہر نے تقریباًً 200افراد کے ایک برف اور پانی سے بھرے پول میں وقت گزارنے کا گینز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعلان کر دیا۔ پولینڈ کے شہر مینززدروژا کی جانب سے شرکاء کی حتمی تعداد تو نہیں بتائی گئی لیکن حکام کا کہنا تھا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ ملک بھر سے آنے والے 200 کے قریب شرکاء دنیا کے سب سے بڑے آئس سوئمنگ ریلے کے لیے گینز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل لینے کے لیے کافی تھے۔ ریکارڈ بنانے کے لیے آئے ہر شریک نے دوسرے سوئمر کو پول میں بلانے سے قبل چند منٹ برف کے پانی والے پول میں گزارے۔