دبئی (آئی این پی )سیدہ رابعہ یاسمین کو مسلم لیگ (ن) پرتگال کا ڈپٹی ہیڈ مقرر کر دیا گیا ان کے عہدے کا نوٹیفیکیشن مسلم لیگ (ن) کی صدر شمع بٹ اور جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسس کے دستخطوں سے جاری ہوا ۔ سیدہ رابعہ یاسمین کی مدت عہد ہ دو سال ہو گی جبکہ ان کا نوٹیفیکیشن صدر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز محمد اسحاق ڈارکی حتمی منظوری کے لئے بھیج دیا گیا ہے-