اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹرگوہر نے کہا ہے اختلافات سالہا سال کے ہیں ایک روز میں تو حل نہیں نکلنا، امید کی جائے کہ مذاکرات کاکوئی حل نکلے یہ پاکستان کیلئے بہتر ہے،مذاکراتی کمیٹی سے امیدیں زیادہ ہیں ، ہم سب کوکھلے دل کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، جلد از جلد کوشش کی جائے تو کوئی حل نکل سکتا ہے۔ امید ہے 2025 میں بہت اچھی تبدیلیاں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے‘ ہم 2024 کے ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔ہم عوام اور پی ٹی آئی کے سپورٹر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔