دہشتگردی کیخلاف اور امن کے حامی ہیں، حکومتی وزرا ء کے غیر ذمہ دارانہ الزامات افسوسناک ہیں‘ احتجاج کے ذریعے مینڈیٹ چوری کو مسترد کرتے ہیں
دہشتگردی پر سیاست نہیں کی، ہمیشہ قومی یکجہتی دکھائی، پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں:بونیر میں مظاہرے سے خطاب
بونیر (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے ، ہم پاکستان کے خیر خواہ ہیں، ملک کو نقصان نہیں چاہتے ، پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ احتجاج کے ذریعے مینڈیٹ چوری کو مسترد کرتے ہیں، ہر ضلع میں احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی، سندھ، پنجاب، بلوچستان سے بھرپور حمایت ملی، ہم پاکستان کے خیر خواہ ہیں، ملک کو نقصان نہیں چاہتے، معیشت، دفاع اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، دہشت گردی کے خلاف اور امن کے حامی ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ دہشتگردی پر سیاست نہیں کی، ہمیشہ قومی یکجہتی دکھائی، پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف اور امن کے حامی ہیں، حکومتی وزرا کے غیر ذمہ دارانہ الزامات افسوسناک ہیں۔