دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ

صارفین کیلئے عمومی مہنگائی کی شرح دسمبر2024میں 4.1فیصدکی کم ترین سطح پرآگئی:ادارہ شماریات

اسلام آباد(آن لائن)دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک سال میں دال چنا 54.25 فیصد مہنگی ہوئی،بیسن 52.15 فیصد، ٹماٹر 44.71 فیصد، آلو 37.03 فیصد مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ۔اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.07 فیصد ریکارڈکی گئی، جولائی تا دسمبر مہنگائی کی شرح 7.22 فیصد ریکارڈکی گئی ۔ ماہانہ رپورٹ کے مطابق صارفین کیلئے عمومی مہنگائی کی شرح دسمبر2024میں 4.1فیصدکی کم ترین سطح پرریکارڈ، 81ماہ کے بعدپہلی بارمہنگائی کی شرح کم ترین سطح پرآگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق 81ماہ کے بعدپہلی بارمہنگائی کی شرح کم ترین سطح پرآچکی ہے۔