فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف قرارداد پر لیگی رکن کے جعلی دستخط

  قرارداد کو سپورٹ نہیں کرتا، ملٹری کورٹ سے متعلق قرارداد پر دستخط میرے نہیں : ایم پی اے جلال خان 
پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف پاس ہونے والے قرارداد پر ن لیگ کے رکن اسمبلی کے جعلی دستخط کا انکشاف ہوا ہے۔مسلم لیگ ن کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی جلال خان نے اپنے ایک  ویڈیو بیان   میں  کہا کہ صوبائی اسمبلی سے ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف پاس ہونے والے قرارداد پر میرے دستخط جعلی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اس قرارداد کو سپورٹ نہیں کرتا، ملٹری کورٹ سے متعلق قرارداد پر دستخط میرے نہیں ہیں۔ رکن اسمبلی نے قرارداد پر اپنے جعلی دستخط سے متعلق  اسمبلی سیکرٹریٹ میں درخواست دینے کا بھی اعلان کیا۔