پاکستان کا بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا

پاکستان کا بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے حکومتی فیصلے کو بہترین قرار دیا۔
آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، حالانکہ میچ نہ کھیلنا افسوسناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت آئی سی سی کے لیے امتحان ہے کہ وہ اپنے فیصلوں سے ثابت کرے کہ بورڈ غیر جانبدار، خودمختار اور تمام رکن ممالک کے ساتھ منصفانہ ہے۔ بنگلہ دیش نے عدم تحفظ کی بنیاد پر اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی، مگر آئی سی سی نے معاملہ حل کرنے کے بجائے سکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر 15 فروری کو بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج میچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔