فیصل آباد‘ مجرمہ کو سزائے موت اور چار لاکھ روپے جرمانے کی سزا

تین سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ صدام کو کھانے میں زہر دے کر بے ہوش،پھر گلا دبا دیا
فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آبادقتل کے مقدمہ میں ملوث مجرمہ کو عدالت سے سزا تفصیلات کے مطابق تھانہ مرید والا قتل کے مقدمہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ فرزانہ بشیر نے مجرمہ رابعہ بی بی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور چار لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔مجرمہ نے تین سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ صدام حسین نامی شہری کو کھانے میں زہر دے کر بے ہوش کیا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔پولیس نے مجرمہ کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی۔مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔