عدالت نے بیوی، بیٹی سمیت چار افراد کے قتل میں مجرم کی اپیل مسترد کر دی
لاہور(زیڈ این این)لاہور ہائیکورٹ نے رشتے کے تنازعے پر اپنی بیوی، بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کرنے والے مجرم محمد یاسین کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیل خارج کرتے ہوئے ٹرائل عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے مجرم کو چار مرتبہ سزائے موت سنانے کے فیصلے کو قانون کے مطابق درست قرار دیا