کراچی(آئی این پی )سندھ رینجرز نے گلشن حدید میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی واسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔رینجرز حکام کے مطابق گرفتارملزمان میں آصف علی، محمد یعقوب اورمحمد عرفان شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 موٹرسائیکلیں،موبائل فونز، پاسپورٹ، شراب اورنقدی برآمد کر لی گئی ہے۔رینجرز حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھے،ملزمان سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان واضح طور پر نظر آتے ہیں۔انہون نے مزید آگاہ کرتے ہوئے بتایا ملزمان عادی مجرم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں عزیزآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو پولیس کے نام پر ڈرا دھمکا کر لوٹنے میں ملوث ہے، جعلی پولیس اہلکار شوکت کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ فرار ملزمان کے نام عارف کمانڈو اور سلیم معلوم ہوئے ہیں، گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سیجعلی پولیس کارڈ، پولیس جیکٹ اور موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔