رینجرز کی گلشنِ حدید میں کارروائی، 3 مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی (خصوصی رپورٹ)رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 2 موٹرسائیکلیں، 3 موبائل فونز، ایک پاسپورٹ اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔