سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے کیس میں ڈکی بھائی کی زوجہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، جس میں عروب جتوئی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے این سی سی آئی کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کیے جانے پر حکم دیا کہ وہ جلد از جلد ریکارڈ پیش کرے۔عروب جتوئی کی طرف سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اُنہیں قانون کے خلاف مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، جبکہ وہ اپنے شوہر کے یوٹیوب چینل میں کوئی مداخلت نہیں کرتیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ اُن کی ضمانت منظور کی جائے۔