اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست میں ٹرائل کورٹ کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی ، جسٹس اعظم خان نے استفسار کیاکہ 24 نومبر کو اگلی تاریخ تھی اس دن کیا کارروائی ہوئی ؟،ریاست علی آزاد نے کہا ملزمان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال کرجرح کی گئی، ظفر کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا ایک دن کا استثنیٰ ہے ٹرائل جاری نہیں رہ سکتا ،جسٹس اعظم خان نے کہا میں دیکھ لیتا ہوں اور مزید سماعت ملتوی کردی۔بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری حکم امتناع کی استدعا مستردکرتے ہوئے درخواست پر اعتراضات دور کرکے این سی سی آئی اے کو نوٹس کر دیا، عدالت نے کیس کو دو ہفتے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔