سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے ‘توقع کی جاتی ہے کہ ہائی کورٹ فریقین کو مکمل سن کر جلد فیصلہ کرے گی۔عدالت نے یہ حکم جمعرات کے روز جاری کیا ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل بنچ نے ایمان مزاری کی ٹرائل رکوانے کی درخواست پر سماعت کی۔