آئندہ سال میٹرک کاامتحان رمضان المبارک کے بعدلینے کی تجو یز زیر غور

  رمضان میں بچے ٹھیک سے تیاری نہیں کرپاتے،عید کے بعد پیپرز کا فیصلہ احسن اقدام 
لاہور(آئی این پی )پنجاب بھر میں  آئندہ سال میٹرک کاامتحان رمضان المبارک کے بعدلینے کی تجویززیرغورہے،محکمہ ہائرایجوکیشن نے صوبائی وزیرتعلیم کی تجویزپرغورشروع کردیاہے۔آئندہ سال عیدالفطر19یا20مارچ کوہونے کی توقع ہے جبکہ ماہ صیام کا آغاز 18 فروری سے ہونے کی توقع ہے۔لاہور  بورڈ سے میٹرک کا امتحان دینے والے طلباکی تعداد 3 لاکھ سے زائدہوتی ہے۔ اس حوالے سے اساتذہ کاکہناہے کہ رمضان المبارک میں پیپرزمنعقد کرنے سے بچے ٹھیک سے تیاری نہیں کرپاتے،عید الفطر کے بعد پیپرز لینے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔