پاکستان کیخلاف بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سکھوں کاکینیڈا میں مظاہرہ

اوٹاوا(خصوصی رپورٹ)پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنمائوں نے کہا صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے راج ناتھ بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی ریاست بنے گا۔