واشنگٹن میں سکھوں نے بھارتی وفد کا راستہ روک لیا

ہر عالمی فورم پر بھارتی وفد کے مذموم ایجنڈے کا مقابلہ کرتے رہیں گے:گرپتونت سنگھ پنوں 
واشنگٹن (آئی این پی)امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں سکھوں نے پاکستان کی حمایت میں نہ صرف بھارتی ترنگا روندا بلکہ وفد کا راستہ بھی روک لیا۔پاکستان خالصتان اتحاد بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے، پاکستان کی حمایت میں سکھ فار جسٹس نے واشنگٹن میں بھارتی وفد سے سامنا کیا۔ خالصتان ریفرنڈم کے کارکنان نے پریس کلب میں ششی تھرور کے قافلے کو روکا، انہوں نے ٹوٹے ہندوستان کے نعرے بلند کیے۔اس بارے میں رہنما سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ سکھ فار جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ہر عالمی فورم پر بھارتی وفد کے مذموم ایجنڈے کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی اقدامات جہاں بھی سامنے آئیں گے ان کا براہ راست سامنا کیا جائے گا۔