خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جعلی نکاح، وائس چانسلر کیخلاف مقدمہ درج کا فیصلہ معطل

خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جعلی نکاح، وائس چانسلر کیخلاف مقدمہ درج کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نکاح تنازع سے متعلق ایک اہم فیصلے میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

عدالت کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے حکم دیا کہ اس مقدمہ کی کارروائی روک دی جائے اور وائس چانسلر کی درخواست پر فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، عدالت نے ڈاکٹر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں جواب داخل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد سیشن کورٹ نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد وائس چانسلر نے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔وائس چانسلر پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایک خاتون ڈاکٹر کو جعلی نکاح کے ذریعے طویل مدتی تعلق میں دھوکے سے رکھا، جس پر عدالت نے یہ کارروائی روکنے کا حکم دیا ہے۔