جھگڑے پر میاں بیوی کی خودکشی

 27 سالہ ماجد ، 25سالہ جمیلہ نے زہریلی گولیاں کھا لیں ، ہسپتال میں دم توڑ گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھانے والا جوڑا میو ہسپتال میں دم توڑ گیا بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ فضل پارک میں گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھانے والا جوڑا 27سالہ ماجد اور اسکی بیوی 25سالہ جمیلہ میو ہسپتال میں دم توڑ گئی پولیس نے ضروری کارروائی کرتے ہوئے لاشیں قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعیمردہ خانے میں منتقل کر دیں پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔