سعودی عرب میں رشوت اور کرپشن کے الزام میں 164 سرکاری ملازمین گرفتار

سعودی عرب میں رشوت اور کرپشن کے الزام میں 164 سرکاری ملازمین گرفتار

سعودی عرب میں رشوت اور منصب کے ناجائز استعمال کے الزام میں 164 سرکاری ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق یہ زیر حراست افراد وزارت داخلہ، وزارت تعلیم، وزارت صحت اور وزارت بلدیات سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان افراد پر کرپشن کے الزام میں نومبر میں تحقیقات کی گئی تھی، جس کے بعد کچھ افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔رواں سال ستمبر میں بھی سعودی عرب کی انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی نے کنگ عبداللہ پورٹ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے 3 ملازمین کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ان ملازمین پر الزام تھا کہ انہوں نے 6 غیر ملکی مقیم افراد سے رشوت لی تھی، جس میں وصول کی جانے والی رقم 2.234 ملین ریال تھی۔انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی نے وزارتِ داخلہ کے تعاون سے یہ کارروائی کی، اور کہا کہ یہ گرفتاریاں سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف حکومت کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہیں۔