جڑانوالہ (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور وں کا عالمی دن کل بروزمنگل 3 دسمبر کو منایا جا ئے گا اس دن کے منانے کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور سپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہے۔ایک غیر سرکاری تنظیم کے اندازے کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی تمام آبادی میں20فیصد سے زائد لوگ جسمانی معذوری کا شکار ہیں۔فیصل آ باد سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی ہدایت پر 1982ء سے منایا جا رہا ہے اس دن کو منانے کی باقاعدہ منظوری دی گئی ۔