وزیراعظم کا سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس

لاہور(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس اوردکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم نے مرحوم سید علی حسن گیلانی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔