توشہ خانہ 2 کیس: بشریٰ بی بی غیر حاضر، عدالت نے مزید 2 گواہ طلب کرلیے

توشہ خانہ 2 کیس: بشریٰ بی بی غیر حاضر، عدالت نے مزید 2 گواہ طلب کرلیے

اسلام آباد کی اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ بشریٰ بی بی غیر حاضر رہیں۔

پراسیکیوشن کی نمائندگی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک نے کی، جبکہ وکلاء صفائی ارشد تبریز اور قوسین مفتی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت، استغاثہ کے پانچویں گواہ طلعت پر جرح مکمل کر لی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید دو گواہوں کو طلب کیا اور کیس کی کارروائی 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔اب تک مقدمے میں سات گواہوں کی شہادت قلمبند کی جاچکی ہے، جبکہ ایف آئی اے کے گواہان شفقت محمود، طلعت محمود، اور عمر صدیق بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔