موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ملزم گرفتار

چوری شدہ موٹر سائیکل، ناجائز اسلحہ و گولیاں برآمد، مقدمات درج
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انچارج چوکی اڈا پلاٹ رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اویس اور عمران کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضہ سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔