موٹربائیک دھوتے ہوئے ڈوبنے والے بچے کی لاش ریسکیو نے نکالی
لاہور (کرائم رپورٹر) دوموریہ پل بابو صابو کے قریب دریا راوی سے ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے لاش کو دریا سے نکالا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑکا دریا کنارے موٹربائیک دھو رہا تھا، اسی دوران ڈوب گیا۔ لاش کی شناخت عمر ولد یاسین، عمر 15 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا اور مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔