پاکستان پر امریکی سفری پابندیوں سے متعلق دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں، اور دفتر خارجہ میں امریکی ناظم الامور کے ساتھ میٹنگ ایک روٹین ڈپلومیٹک ملاقات تھی۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو ابھی تک امریکی حکام کی جانب سے سفری پابندیوں کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا ہے، اور یہ باتیں صرف میڈیا کی قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط اور تعاون جاری ہیں، اور سفری پابندیوں کے بارے میں کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی باضابطہ اطلاع کا انتظار کیا جا رہا ہے۔