حزب اللّٰہ کے شمالی اسرائیل پر 50 سے زائد راکٹ فائر کر دیے

حزب اللّٰہ کے شمالی اسرائیل پر 50 سے زائد راکٹ فائر کر دیے

لبنان سے حزب اللّٰہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر 50 سے زائد راکٹ داغے گئے جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اسرائیلی دفاعی فورسز (IDF) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق راکٹ لبنان کی سرحدی پٹی سے داغے گئے اور ان میں سے متعدد شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں گرے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک راکٹ سرحدی شہر کریت شمونا میں گرا جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد زخمی ہو گئے۔یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب اسرائیل میں یہودیوں کی مذہبی تہوار پاس اوور کی ابتدائی تقریبات جاری تھیں۔ راکٹ حملوں کے باعث خطرے کے سائرن بجنے لگے اور سیکڑوں افراد کو فوری طور پر حفاظتی پناہ گاہوں میں منتقل ہونا پڑا۔واقعے کے بعد اسرائیلی حکام نے شمالی علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حزب اللّٰہ کی جانب سے مزید حملے بھی کیے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب اس واقعے نے مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے جاری کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔