امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 6 بلین ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس مجوزہ معاہدے کے لیے کانگریس سے منظوری لی جائے گی۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے اسلحے میں 30 اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر اور 3 ہزار 250 فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 30 روز قبل کانگریس میں یہ تجویز پیش کی تھی۔ منظوری کے بعد یہ اسلحہ تین سال کے دوران اسرائیل کو فراہم کیا جائے گا۔