اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )ملکی سطح پر تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر، وزیرستان بلاک میں اسپن وام-1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع ہوگئی۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اسپن وام-1 منصوبے کا افتتاح کر دیا، ماڑی انرجیز نے کہا کہ اسپن وام-1 دریافت سے پاکستان کی توانائی سکیورٹی مضبوط ہوگی،اسپن وام-1 سے ابتدائی پیداوار 40 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔وزیرستان بلاک سے مجموعی گیس فراہمی تقریبا 100 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک پہنچ گئی