لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم ناکہ جات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات جاری ہیں جہاں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ترجمان موبائلز کے مطابق، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور مقامی پولیس کو مطلوب ایک اشتہاری ملزم کو موبائلز سکواڈ نے گرفتار کر لیاملزم کو ناکہ شیرا کوٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ اور جعلی چیک کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، جن میں تھانہ فیکٹری ایریا پولیس اور ایف آئی اے کو بھی اس کی تلاش تھی۔ایس پی موبائلز لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق، ملزم فیضان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ونگ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہیانہوں نے مزید بتایا کہ شہر بھر کے ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا جائے گا تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف م ئوثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔