فضل الرحمن نئے اتحاد کی تیاری بلاول
ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال،ا?زاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت، کمیٹی ممکنہ اتحاد کی مذید تفصیلات کو حتمی شکل دے گی ،ذرائع
لاہور، اسلام آبا( مانیٹرنگ ڈیسک )بلاول بھٹو اور فضل الرحمان ملاقات، حساس سیاسی امور پر کھل کر گفتگو کی گئی ، نئے اتحاد کی تیاری ،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان حساس سیاسی امور پر کھل کر گفتگو ہوئی ہے۔ دونوں رہنماو?ں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں حساس سیاسی امور پر کھل کر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی جبکہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان ممکنہ انتخابی اتحاد پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو ممکنہ اتحاد کی مذید تفصیلات کو حتمی شکل دے گی ،بلاول بھٹو زرداری اور فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں راجا پرویز اشرف، سید نیئر بخاری، پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین، جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود اور سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ہونے والے انتخابات پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملکی سیاسی صورتحال، خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال اور اہم قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔