بھارت میں آئی ٹی کمپنی‘ بند ‘ 700 ملازمین فارغ، سی ای او گرفتار

 کمپنی کے سربراہ کو دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کے الزامات میں گرفتار کیا گیا:میڈیا
پونے (آئی این پی) بھارتی شہر پونے میں قائم ایک ٹیکنالوجی کمپنی اچانک بند ہونے کے بعد 700 سے زائد ملازمین، انٹرنز اور نئے بھرتی ہونے والے افراد بے روزگار ہو گئے جبکہ کمپنی کے سربراہ کو دھوکا دہی اور امانت میں خیانت کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ 25 سالہ کارکن کی شکایت پر درج کیا گیا جبکہ 30 سے زائد دیگر ملازمین اور انٹرنز نے بھی اسی نوعیت کی شکایات جمع کروائی ہیں، کمپنی کے تربیت و ترقی شعبے کے سربراہ اور انسانی وسائل کے منیجر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے