اچانک قانون سازی پر تحفظات ہیں ، مولانا فضل الرحمان کی بعض باتوں سے اتفاق کرتے ہیں: بلاول بھٹو
اسلام آباد(آن لائن ) جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نے اہم ملاقات کی‘ملاقات پونے دو گھنٹے جاری رہی‘ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات کا اصل معاملہ کشمیر و گلگت بلتستان زیر بحث آیا، ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آنے والے الیکشن کا معاملہ زیر غور آیا، ذرا ئع کے مطابق ملاقات میں اس حوالے سے فریقین میں مزید مشاورت جاری رکھیں گے، ذرائع کے مطاق ملاقات میں کشمیر گلگت بلتستان کے علاوہ مستقبل میں قانون سازی پر بھی مشاورت کرنے پر اتفاق کیا گیا، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو بھی حکومت کی اچانک قانون سازی پر تحفظات رہے ہیں، ذرائع کے مطابق چیرمین پیپلز پارٹی نے ملاقات میں کہا مولانا فضل الرحمان کی بعض باتوں پر اتفاق کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ قانون سازی سمیت کئی امور میں عجلت سے پارلیمان کی ساکھ متاثر ہوتی ہے