حکومت کو 27ویں آئینی ترامیم پر اتنی عجلت کیوں ہے‘ سینیٹرمحسن عزیز

 وزیر اعظم باکو میں بیٹھ کر ویڈیو لنک کے زریعے کابینہ کی صدارت کرتے ہیں
اسلام آباد(آن لائن)ایوان بالا میں پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ حکومت کو 27ویں آئینی ترامیم پر اتنی عجلت کیوں ہے کہ وزیر اعظم ویڈیو لنک پر کابینہ سے منظوری دیتے ہیں ۔اتوار کو ایوان بالا میں سینیٹرمحسن عزیز نے کہاکہ حکومت کو کیا جلدی ہے کہ آئین میں ترامیم تیزی سے لارہے ہیں کہ وزیر اعظم باکو میں بیٹھ کر ویڈیو لنک کے زریعے کابینہ کی صدارت کرتے ہیں اور آئینی ترامیم کی منظوری دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ ایک سال میں دو مرتبہ آئین میں ترامیم لائی جارہی ہیں اور اس کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترامیم کو بھی عجلت میں منظور کیا گیا اور اب دوبارہ عجلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ہمیں اتنی جلدی کیوں کر ہے انہوں نے کہاکہ ہم ایک پارلیمانی باڈی اور سیاسی جماعت کی حیثیت سے یہ حلف لیا ہے ہم کب سیاست کو جھوٹ ،فریب اور دروغ گوئی سے نکال کر خدمت اور انصاف کی جانب لیکر جائیں گے یہ ہم کو سوچنا ہوگا ہم کب ایک مضبوط پاکستان کی بات کریں گے ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ہم کس طریقے سے اپنے اداروں اور عدلیہ کو مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم عدلیہ کو کمزور کر رہے ہیں حکومت اپوزیشن کی بات نہ سنیں مگر بین الاقوامی اداروں کی بات سنیں اور ان کے تجزئیے سنیں ہم نے عدلیہ کو کمزور سے کمزور تر کردیا ہے ہمیں مضبوط عدلیہ ،فوج اور معیشت چاہیے اگر ہماری معیشت خراب ہوتو ہمیں اس پر بات کرنی چاہیے کہ کہاں پر غلطی ہورہی ہے