لاہور: لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم سے نکالے جانے والے امام الحق لاہور واپس پہنچ گئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر چہرے پر ماسک لگائے امام الحق نے خاموشی سے گھر روانہ ہوگئے۔امام الحق کے ساتھ محمد رضوان کی بھی فلائٹ پشاور کے لیے مقرر تھی۔دوسری جانب، اطلاعات ہیں کہ سلمان علی آغا اور علی عثمان نے ٹیم ہوٹل چھوڑ دیا ہے اور اپنے عزیزوں کے پاس کسی دوسرے شہر چلے گئے ہیں۔برمنگھم ٹیسٹ میں شامل ہونے والے عرفات منہاس آج ٹیم کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔