اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی خبروں پر بہن آصفہ بھٹو زرداری نے بھی دلچسپ ردعمل دے دیا۔ ایکس پر بلاول بھٹو کی ٹویٹ کے نیچے جواب میں آصفہ نے کہا کہ میرے بھائی کی شادی ہورہی ہے اور میں کراچی میں بیٹھی ہوں، واہ۔ آصفہ بھٹو نے قہقہ لگانے والی ایموجی بھی شیئر کی۔