امریکہ نے یو اے ای کی سرزمین سے حملوں کے لیے استعمال کیا:عباس عراقچی کا دعویٰ

 امریکہ نے یو اے ای کی سرزمین سے حملوں کے لیے استعمال کیا:عباس عراقچی کا دعویٰ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے گزشتہ رات متحدہ عرب امارات کی سرزمین سے ایران کے جزائر خارک اور ابوموسیٰ پر راکٹ حملے کیے ہیں۔

 عراقچی کے مطابق، ایران کے دونوں جزائر کو HIMARS راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، اور ایرانی فورسز نے حملوں کے لانچ پوائنٹس کا سراغ لگایا ہے، جن میں راس الخیمہ اور دبئی کے قریب ایک مقام شامل تھا۔عراقچی کا کہنا ہے کہ اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ راکٹ متحدہ عرب امارات سے فائر کیے گئے ہیں، اور پڑوسی ملک کی سرزمین کو ایران کے خلاف حملے کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گنجان آباد علاقوں کے قریب سے راکٹ داغنا انتہائی خطرناک عمل ہے، اور اس حوالے سے ایران اس معاملے کو سختی سے دیکھ رہا ہے۔