کراچی میں بااثر خاتون کے تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

 کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے  ڈیفنس کے علاقے میں با اثر خاتون کے تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی نے ایف آئی آر کالعدم قرار دلوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔خاتون نور العین اور انکے بھائی نے سندھ ہائیکورٹ میں اپنے وکیل کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ درخشاں تھانے میں مریم رضا کی مدعیت میں درج ایف آئی آر جھوٹی اور غیر قانونی ہے، ہمارے خلاف جارحیت کی گئی اور با اثر افراد کے ایما پر مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔درخواست میں مدعی مریم، ایس ایچ او درخشاں، تفتیشی افسر، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور حکومت سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔