تلخ کلامی پر 4ملزمان ذوالفقار کو فارم پر لے گئے، حبس بیجا میں رکھا،مقدمہ درج
قصور(خصوصی رپورٹ ) چونیاں کے نواحی علاقہ الہ آباد میں معمولی تلخ کلامی پر بااثر افراد کا غریب رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد ، 4 گھنٹے تک حبسِ بے جا میں رکھا، نازیبا ویڈیو بنائی اور رقم چھین لی۔ پولیس نے4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزموں فیاض احمد، ریاض عرف ریاجی اور دو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر رکشہ ڈرائیور ذوالقرنین کو ڈیری فارم پر لے جا کر چار گھنٹے تک حبسِ بے جا میں رکھا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزموں نے اسلحے کے زور پر متاثرہ شخص کو برہنہ کرکے اس کی نازیبا ویڈیو بھی بنائی اور رقم چھین لی۔ پولیس نے مقدمے میں حبسِ بے جا، تشدد اور دھمکیوں سے تعلق دفعات شامل کی ہیں۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود 48 گھنٹے گزر گئے، تاہم بااثر ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔