لاہور(آئی این پی)سربراہ مسلم لیگ ن محمد نواز شریف4 روزہ غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف سپیشل ائیر کرافٹ سے سنگاپور روانہ ہوئے جبکہ حسن نواز شریف اورحسین نواز شریف بھی ان کے ساتھ ہیں۔۔ نواز شریف نجی دورے پر سنگا پور اور چین جائیں گے‘ سنگار پور میں مختصر قیام کے بعد نواز شریف چائینہ روانہ ہو جائیں گے۔ نواز شریف کی روانگی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے ائیر پورٹ پر اہم ملاقات بھی ہوئی۔