وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری 3 روزہ دورے پر روس چلے گئے

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری 3 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق اویس لغاری پاک روس بین الحکومتی کمیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کے ماہرین کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔پاک روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس کل  4 دسمبر کو اختتام پزیر ہو گا۔