سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، مارکیٹ میں نئے ریکارڈز قائم

سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، مارکیٹ میں نئے ریکارڈز قائم

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج بھی تیزی سے بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کے اضافے سے 3,480 ڈالر کی نئی بلند سطح پر جا پہنچی۔ عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو ملے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 3,300 روپے کے اضافے سے 3,70,700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 2,829 روپے بڑھ کر 3,17,815 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے کئی عوامل شامل ہیں، جن میں عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاری کے لیے سونے کی طلب میں اضافہ اہم ہیں۔