وسیم اکرم کا بابر اعظم کو فارم کی بحالی کے لیے مشورہ

وسیم اکرم کا بابر اعظم کو فارم کی بحالی کے لیے مشورہ

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بابر اعظم کو فارم میں واپسی کے لیے اہم مشورہ دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ بابر اعظم دباؤ اور تنقید کو نظر انداز کریں، اپنی کلاس پر بھروسہ کریں اور ٹیم کے لیے بہترین اننگز کھیلنے پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ بابر پاکستان کے سپر اسٹار اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، انہیں پرسکون رہنے اور غیر ضروری پریس کانفرنسز سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔ "فارم وقتی ہوتی ہے لیکن کلاس ہمیشہ کے لیے ہے، اگر بابر محنت جاری رکھیں گے تو وہ دوبارہ دنیا کے بہترین بیٹرز میں شمار ہوں گے،" وسیم اکرم نے کہا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے پاس میچ ونر کی تمام خصوصیات ہیں، ان میں ٹیلنٹ اور تسلسل موجود ہے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ سے دو سے تین بڑے میچز جتوا کر اپنی حیثیت مزید منوائیں۔خیال رہے کہ بابر اعظم اس وقت فارم کے بحران کا شکار ہیں۔ ان کی آخری انٹرنیشنل سنچری ایشیا کپ 2023 میں نیپال کے خلاف آئی تھی، اس کے بعد وہ تین ہندسوں تک نہیں پہنچ سکے۔

اس کے علاوہ انہیں کم اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا۔