عمر ایوب کی نااہلی کے بعداپوزیشن چیمبر کو تالے لگ گئے

چیمبر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں:ذرائع 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)قومی اسمبلی کے سابق قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگا دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر چیمبر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے بھی تبادلے کر دیئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک اکا ئونٹس کمیٹی آفس میں کام کرنے والے ملازمین کے بھی تبادلے ہوگئے۔ جنید اکبر نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹیوں اور پی اے سی سے استعفے دے رکھے ہیں۔ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہونا ہے۔