لاہور ( کرائم رپورٹر) پنجاب بار کونسل اینٹی کرپشن کمیٹی نے فراڈ اور کرپشن کے الزامات پر 19 وکلاء کے لائسنس معطل کر دیئے، چیئرمین کمیٹی منیر حسین بھٹی کی ہدایت پر 5 کروڑ 34 لاکھ 14 ہزار کے فراڈ کرنیوالے وکلاء کو نوٹس جاری کردیئے گئے، کمیٹی نے جعلی وکلا محمد جمشید شجاع آباد، شاہد وسیم سرگودہا اور رائے منصب کھرل ننکانہ صاحب کیخلاف مقدمات کے اندراج کا حکم دیا ہے ۔