کیف (آئی این پی )یوکرین کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر کو مغربی یوکرین میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، 54 سالہ اندری پروبی 2004 اور 2014 کی یورپ کی حامی احتجاجی تحریکوں میں ایک نمایاں شخصیت تھے جبکہ روس کے حملوں میں ایک شہری ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اندری یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں، انہیں لویو شہر میں قتل کیا گیا۔صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اس کو ایک خوفناک قتل قرار دیا اور کہا کہ تحقیقات کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ بدقسمتی سے یہ جرم بڑی احتیاط سے منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا تھا، پولیس اب بھی شوٹر کی تلاش میں ہے۔استغاثہ نے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، لیکن کسی ممکنہ محرک کا ذکر نہیں کیا گیا، پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے کہا کہ ایک نامعلوم شخص نے سیاستدان پر کئی گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں اندری پروبی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے