مظفرگڑھ میں سیلاب کا خدشہ، ضلع میں 105 اسکول بند کر دیئے گئے

16 اسکول فلڈ ریلیف کیمپس کے لیے مختص ,باقی سرکاری اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے
مظفر گڑھ (آئی این پی)دریائے چناب میں سیلاب کے باعث کئی علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے سبب ضلع مظفر گڑھ کے 105 اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دریائے چناب کے سیلاب سے 89 سرکاری اسکولوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے 105 سرکاری اسکول 6 ستمبر تک بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ 16 اسکول فلڈ ریلیف کیمپس کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ باقی تمام سرکاری اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے۔