مظفرگڑھ(آئی این پی )ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے سیلاب میں چھلانگ لگا دی اور سیلابی پانی پی بھی لیا۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں سیلاب کے پانی میں چھلانگ لگاتے اور تیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران ان کے ارگرد موجود ریسکیو اہلکاروں اور دیگر افراد نے انہیں روکنے کی کوشش بھی کی اور کہا پانی گہرا ہے لیکن وہ بضد دکھائی دیئے اور کہا نہیں مجھے اندر جاکر دیکھنے دو۔ اس سے پہلے ایک ویڈیو میں ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سیلاب کا پانی پی بھی چکے ہیں، اس حوالے سے صارفین نے کہا ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو پانی نہیں پینا چاہیئے بلکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کا بندوبست کریں، خود بھی پئیں اور لوگوں کو بھی دیں